وفاقی وزیر داخلہ کا چیئر مین پی سی بی کو ٹیلی فون ،سیکیورٹی ضمانت نہ ملنے تک قومی ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت نہیں دی جا سکتی :چوہدری نثار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واضح کیا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی ضمانت کے بغیر بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور چیئر مین پی سی بی شہر یار خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے متوقع دورہ بھارت پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ قومی ٹیم کی مکمل سیکیورٹی کی ضمانت نہ ملنے تک دورہ بھارت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ کل وزیر اعظم کو پیش کریں گے ۔