شام میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر بجلی کا نظام درہم برہم،ملک میں بلیک آﺅٹ

شام میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر بجلی کا نظام درہم برہم،ملک میں بلیک آﺅٹ
شام میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر بجلی کا نظام درہم برہم،ملک میں بلیک آﺅٹ

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بناءپر ملک بھر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جس ملک کے طول وعرض میں بلیک آﺅٹ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔العربیہ کے مطابق وزارت بجلی کے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شام کے تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ اس بحران کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے ایک ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دمشق میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -