آپریشن کی وجہ سے کراچی میں امن آیا ‘ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کو کراچی کے امن سے جوڑنا درست نہیں:ماروی میمن

آپریشن کی وجہ سے کراچی میں امن آیا ‘ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کو کراچی کے ...
آپریشن کی وجہ سے کراچی میں امن آیا ‘ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کو کراچی کے امن سے جوڑنا درست نہیں:ماروی میمن

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پر سن اوروزیر  مملکت ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر جاری آپریشن کی وجہ سے کراچی میں امن ہو رہا ہے اور روشنیوں کے شہر کی رونقیں پھر لوٹ رہی ہیں،مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کا جواب ایم کیو ایم کے کارکنو ں کو دینا چاہیے ،جس شخص یا پارٹی نے دہشتگردی کی اور بے گناہ انسانوں کو قتل کیا وہ اس دنیا میں بھی سزاء بھگتیں گے اور آخرت میں تو ان کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے۔

کشف فاؤنڈیشن غربت کے خاتمہ میں رول ماڈل اور ہم بھی غربت کے خاتمہ اور عورتوں کو خود مختار بنانے کیلئے کام کرر ہے ہیں۔ کشف فاؤنڈیشن کے 20سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر کراچی میں جاری آپریشن کے اچھے نتائج آرہے ہیں۔مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ(ن) کی کارکن ہوں لہٰذاان باتوں کا جواب ایم کیو ایم کے کارکنوں کو دینا چائیے ۔مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کو کراچی کے امن سے جوڑنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کی سیاست علیحدہ علیحدہ نہیں ہے۔کراچی میں ہونیوالی دہشتگردی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس شخص یا پارٹی نے دہشتگردی کی اور بے گناہ انسانوں کو قتل کیا وہ اس دنیا میں بھی سزاء بھگتیں گے اور آخرت میں تو ان کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے۔

مزید :

قومی -