قسمت کاانتظارہے،یہی کھلاڑی پرفارم بھی کریں گے،شاہدآفریدی
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اب کارکردگی دکھانے کیلئے قسمت پر تکیہ کرنے لگے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں قسمت کاانتظارہے۔ جس دن قسمت نے ساتھ دیا یہی کھلاڑی پرفارم بھی کریں گے۔
جیو نیوز کے مطابق ڈھاکہ میں پاکستانی ٹیم کے اعزازمیں بنگلا دیش میں پاکستانی کمشنرشجاع عالم پاشا کےعشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ میں بیک فٹ پرجانےوالا ہوں نہ ہی میرے کھلاڑی بیک فٹ پر جانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنقیدبری بات نہیں اس سے کارکردگی اچھی ہوتی ہے ۔کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھارہے ہیں۔ آفریدی نے کہا کہ سری لنکاکےخلاف جیت کرورلڈکپ سے پہلے حوصلے بلند کریں گے۔تجربات بھی کیے۔کھلاڑیوں کوموقع بھی دیالیکن مثبت نتائج نہ آسکے۔