پہلے ڈر لگتا تھا لیکن جب سے یہ قرآن کی آیت پڑھنا شروع کی موت کا خوف باقی رہا اور نہ ہی رزق کا:مصطفیٰ کمال

پہلے ڈر لگتا تھا لیکن جب سے یہ قرآن کی آیت پڑھنا شروع کی موت کا خوف باقی رہا ...
پہلے ڈر لگتا تھا لیکن جب سے یہ قرآن کی آیت پڑھنا شروع کی موت کا خوف باقی رہا اور نہ ہی رزق کا:مصطفیٰ کمال

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ پہلے انہیں سیکیورٹی معاملات درپیش تھے لیکن کسی نے انہیں ہدیے میں قرآن شریف کی ایک آیت دی جس کے بعد تمام مسائل حل ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرام شازیب خانزادہ نے مصطفیٰ کمال سے سوال کیا کہ اگر کچھ لوگ الطاف حسین سے متفق نہیں ہوں گے لیکن ان کو کئی مثائل بھی ہوں گے جیسا کہ سیکیورٹی اور ایم پی اے شپ سے متعلق تو کیا وہ آپ کا ساتھ دیں گے جس پر مصطفیٰ کمال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی سیکیورٹی اور رزق کے مسائل تھے لیکن کسی نے انہیں ہدیے میں قرار شریف کی یہ آیت ہدیے میں دی اور اس کے بعد تمام مسائل حل ہو گئےاور موت کا خوف بھی نہیں رہا کیونکہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ۔مصطفیٰ کمال نے پروگرام کے دوران آیت اور اس کا ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا۔

”یہ باتیں ہیں جن کی تم لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے ہر اس شخص کو جو اللہ اور آخرت کے دن پرایمان رکھتاہو جوکوئی اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا اللہ اس کیلئے مشکلات سے نکلنے کاکوئی راستہ پیدا کر دے گا اور اسے ایسے راستے سے رزق دے گا جہاں اس کا گمان بھی نہ جاتاہو ،جو اللہ پر بھروسہ کرے اس کیلئے وہ کافی ہے ،اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتاہے ،اللہ نے ہر چیز کیلئے تقدیر مقرر کر رکھی ہے ۔“

مزید :

کراچی -