کراچی: فکس اٹ مہم کے عالمگیر نے مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا

کراچی: فکس اٹ مہم کے عالمگیر نے مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا
کراچی: فکس اٹ مہم کے عالمگیر نے مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا

  

کراچی:(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں”فکس اٹ“ مہم کے بانی عالمگیر نے سابق ناظم اور ایم کیو ایم کے منحرف رہنما مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق عالمگیر نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے سچ بولا۔ ان کی باتوں سے سچ کی خوشبو آرہی تھی۔ اگر ان کو میری ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں۔واضح رہے کہ عالمگیر کراچی میں عوامی مفاد کے کاموں میں ایک تحریک چلا رہے ہیں جس کا نام انہوں نے فکس اٹ رکھا ہے۔ اس تحریک کے سلسلے میں ان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مزید :

کراچی -