ایف سی کا خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن ،6دہشتگردوں سمیت 29افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد
خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف سی نے خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6دہشتگردوں سمیت 29افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
پی ایس ایل فائنل، لاہور میں موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی: رانا ثنا اللہ
ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئر کور(ایف سی ) کی بھاری نفری نے خیبر ایجنسی میں تحصیل جمرود کے علاقے شاکس میں سرچ آپریشن کے دوران 6دہشتگردوں سمیت شناخت ظاہر نہ ہونے کی بناپر 29افرادکو بھی حراست میں لیتے ہوئے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ گرفتارملزمان میں سے 2پر بم دھماکوں کا الزام ہے ۔تاہم رینجرز حکام نے زیر حراست افرادکیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

