پولیس فائرنگ سے ہلاک نوجوان تیمور کے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش ،قتل غیر ارادی فعل قرار
اسلام آباد(آن لائن) پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش،چالان میں پولیس نے اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان تیمور کا قتل غیر ارادی فعل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پولیس تھانہ سبزی منڈی نے پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں چالان عدالت میں پیش کردیا،چالان کے مطابق پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان تیمور کا قتل غیر ارادی فعل قرار دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے ساتھی اہلکار طارق کو کلین چٹ مل گئی ،پولیس اہلکار طارق کا نام ملزم کی بجائے مرکزی گواہوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا،مقتول نوجوان کی ساتھی خاتون ماہین بھی چالان میں اہم گواہوں شامل ہے جبکہ پولیس چالان میں تین پولیس اہلکاروں کے علاوہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹربھی گواہ ہیں ،چالان کے متن کے مطابق اہلکار سمیع کی فائرنگ کا مقصد تیمور جو قتل کرنا نہیں تھابلکہ تیمور کو رکنے کااشارہ کیا تو اس نے گاڑی بھگانے کیْ کوشش کی،واضح رہے کہ تین فروری کو آئی جے پرنسپل روڈ پر پولیس ناکے پر اہلکاروں کی فائرنگ سے تیمور نامی نوجوان قتل ہوگیا تھا۔