’میرا شوہر مجھے روزانہ ہم بستری کا کہتا تھا اس لئے میں نے۔۔۔‘ بیوی کا شوہر سے ایسا سلوک کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

’میرا شوہر مجھے روزانہ ہم بستری کا کہتا تھا اس لئے میں نے۔۔۔‘ بیوی کا شوہر ...
’میرا شوہر مجھے روزانہ ہم بستری کا کہتا تھا اس لئے میں نے۔۔۔‘ بیوی کا شوہر سے ایسا سلوک کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کے کھانے میں زہر ملا دیا، اور جب پولیس نے اسے حراست میں لیا تو اس نے اپنے جرم کا ایسا جواز پیش کر دیا کہ پولیس بھی دنگ رہ گئی۔ wlos.comکی رپورٹ کے مطابق لاس ویگاس کی رہائشی 49سالہ اینڈریا ہیمنگ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”میں شوہر کے ساتھ جسمانی تعلق سے تنگ آ چکی تھی، وہ روزانہ میری مرضی کے خلاف مجھ سے تعلق استوار کرتا تھا چنانچہ میں نے اس سے بچنے کے لیے یہ کام کیا۔ میری نیت اسے قتل کرنے کی نہیں تھی بلکہ اس کے کھانے میں بورک ایسڈ زہر بس اتنی ہی مقدار میں ڈالا تھا جس سے اس کی مردانہ طاقت ضائع ہو جائے۔“

’وہ مجھے مارتا تھا اور جب جسم پر زخم بن جاتے تو انہیں اپنے ہونٹوں سے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی آپ بیتی سنادی کہ جان کر کوئی بھی کانپ اُٹھے
رپورٹ کے مطابق اینڈریا کے شوہر رالف کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال لیجایا گیا تاہم خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی۔ عدالت نے اینڈریا کو ضمانت پر رہا کر دیا جس کے بعد وہ مفرور ہو گئی اور دو سال گزرنے کے باوجود اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ رپورٹ کے مطابق رالف نے اینڈریا کواس کی غیرموجودگی میں ہی طلاق دے دی اور اس کے خوف سے کیلیفورنیا منتقل ہو گیا۔ اب بھی وہ وہیں مقیم ہے اور ٹی وی کیمرے کے سامنے آنے سے بھی خوفزدہ ہے کہ کہیں اینڈریا دوبارہ اس تک نہ پہنچ جائے۔“ پولیس نے اینڈریا کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی موجودگی کے متعلق اطلاع دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -