پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،اب میدان لاہور میں سجے گا

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر ...
پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،اب میدان لاہور میں سجے گا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف مر حلے میں پشاور زلمی  کراچی کنگز کو   24 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے، لاہور قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اب  کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز سے پی ایس ایل سیزن ٹو کے فائنل میچ میں ٹکرائے گی۔

ڈیرن سیمی نے آج کا میچ پشاور کے خصوصی بچوں کے نام کردیا

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور پہلے بلے باز بابر اعظم صرف 1 رن بنانے کے بعد ہی جورڈن کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔کپتان سنگاکارا بھی زیادہ سکور نہ کر سکے اور  15 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز شعیب ملک بیٹنگ کے لیے آئے تو پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور کیے کیچ آوٹ ہوگئےجبکہ روی بوپارابھی صرف  6 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔بلے باز کرس گیل 40 رنز  اور کیرن پولارڈ  47 رنز کی اننگز کھینے کے بعد وہاب ریاض کی گیندکا شکار ہوئے۔ عماد وسیم 24 رنز بنانے کے بعد  پویلیئن لوٹ گئے۔

قبل ازیں پشاور زلمی کی اوپننگ جوڑی نے 97رنز کی شراکت داری کی جس کے بعد ڈیوڈ ملان 36 رنز پر آوٹ  ہو ئے جبکہ شاہد آفریدی بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز کامران اکمل نے  7چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104رنز کی  شاندار اننگز  کھیلی۔کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارانے ٹاس جیتنے کے بعد مخالف ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

مزید :

T20 World Cup -اہم خبریں -