66Kvعلی ججگرڈ اسٹیشنکی کنورشن کا کام جاری ‘ترجمان لیسکو

66Kvعلی ججگرڈ اسٹیشنکی کنورشن کا کام جاری ‘ترجمان لیسکو

لاہور( پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے66Kvعلی جج گرڈ اسٹیشن کی 132kvپرکنورشن کا کام جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد لیسکو کے ترسیلی نظام سے 66Kvکی استعداد کے گرڈ اسٹیشنز ختم ہوں جائیں گے۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 66Kvگرڈ کی کنورشن کے حوالے سے جاری کام کے جائزے کے لیئے چیف انجینئر ڈویلپمنٹ ممتاز علی خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرڈ کا دورہ کیا۔گرڈ پر کنسٹرکشن ٹیم نے چیف انجینئر ڈویلپمنٹ ممتاز علی خان کو تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف انجینئر نے زیرِ تعمیر 132Kvجی آئی ایس شیرانوالہ گرڈاسٹیشن کابھی دورہ کیا اوروہاں جاری کام کا جائزہ لیا۔لیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی سربراہی میں ترجیحی بنیادوں پر بجلی کے ترسیلی نظام کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے لیئے کام جاری ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لیسکوکی جانب سے 66Kvکنگن پور گرڈ ،66Kvموہلن گرڈ، 66Kvنیو بصیر پور گرڈ،اور66Kvیو آئی ایس گرڈ اسٹیشنز کو132Kvپر اَپ گریڈکر دیا گیا ہے ۔ان گرڈ اسٹیشنوں کے اَپ گریڈ ہونے سے صارفین کی لو وولٹیج اور اوور لوڈنگ جیسی شکایات کا ازالہ ہوا ہے ۔

مزید : کامرس /رائے