گاندھی کا نایاب خط 50 ہزار ڈالرز میں فروخت کے لئے پیش

گاندھی کا نایاب خط 50 ہزار ڈالرز میں فروخت کے لئے پیش
گاندھی کا نایاب خط 50 ہزار ڈالرز میں فروخت کے لئے پیش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (یو این پی)امریکی ریاست پنسلوانیا کے راب کلیکشن نے مہاتما گاندھی کا تحریر کردہ ایک نایاب خط فروخت کے لیے پیش کیا ہے ،جس کے 50 ہزار امریکی ڈالرز میں نیلام ہونے کی توقع ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ خط گاندھی جی کی ذاتی اشیا میں شامل تھا جس میں انہوں نے یسوع مسیح/حضرت عیسی کے وجود کی نوعیت پر بحث کی ہے ۔یہ خط گاندھی نے گجرات میں اپنے سابرمتی آشرم سے 6 اپریل 1962میں لکھا تھا ۔راب کلیکشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خط مذہب پر لکھے گئے بہترین خطوط میں سے ایک ہے جسے گاندھی نے تحریر کیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی