کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باولر سلمان ارشاد نے کس انتہائی بڑے لیجنڈ کھلاڑی کی وکٹ اڑائی ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باولر سلمان ...
کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باولر سلمان ارشاد نے کس انتہائی بڑے لیجنڈ کھلاڑی کی وکٹ اڑائی ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور قلندرز کے لیے پاکستان سپر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق کو آو¿ٹ کرنے والے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے اپنے ایکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ اس سے انہیں ریورس سوئنگ ملتی ہے اور یارکر اچھے ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ارشاد نے میچ کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹیم ڈائریکٹر عاقب جاوید نے ان سے کہا تھا کہ وہ میچ کی پہلی گیند پر وکٹ لیں گے اور ایسا ہی ہوا۔انہوں نے کہا کہ پورے کشمیر کی نظر ان پر تھی، آزاد کشمیر کے لوگ ان کے ڈیبیو کا انتظار کررہے تھے۔سلمان ارشاد کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے اچھا ڈیبیو کروادیا، جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔اپنے ایکشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں ریورس سوئنگ ملتی ہے، یارکر بھی اچھے ہوتے ہیں اور آگے آنے والے میچوں میں وہ اس کا استعمال کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق لیجنڈ ہیں اور ان کو آو¿ٹ کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -