سرمایہ کاروں کی حصص خریدنے میں دلچسپی کے باعث کاروبار میں تیزی

سرمایہ کاروں کی حصص خریدنے میں دلچسپی کے باعث کاروبار میں تیزی

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 43600اور43700پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی بحال ہو گئیں اور انڈیکس230.10 پوائنٹس اضافے سے43740.49 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہنے کے سبب54.44 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں64ارب35کروڑ49لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ہوا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں بھی بدھ کی نسبت1کروڑ79لاکھ83ہزار شیئرز زائد رہیں۔گزشتہ روز حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ، اسٹیل ، فوڈز کیمیکلز اور دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای 100 انڈیکس43638 پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا لیکن بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی عرض سے حصص کی فروخت اور منافع بخش مخصوص کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے متوازی رجحانات کے باعث کاروباری اتار چڑھاؤ کا سلسلہ شروع ہوگیاجس کے نتیجے میں ایک موقع پر انڈیکس 43412.95پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی آگیا لیکن ٹریڈنگ کے دوسرے سیشن میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی اور سینٹ الیکشن کے حوالے سے خدشات ختم ہونے پر سرمایہ کاروں نے شیئرز کی بھرپور خریداری کی یہ رجحان ٹریڈنگ کے اختتام تک جاری رہا جس سے مجموعی طور پر کے ایس ای 100انڈیکس س230.10 پوائنٹس اضافے سے43740.49پوائنٹس پر بندہوااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس125.13پوائنٹس اضافے سے22059.24پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 414.66 پوائنٹس اضافے سے74301.77پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس214.65پوائنٹس اضافے سے31 666.55 پوائنٹس پر بندہوا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر371 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے202 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،153کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں64ارب35کروڑ49لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 90کھرب45ارب90کروڑ61 لاکھ روپے سے بڑھ کر91 کھرب10ارب26کروڑ10لاکھ روپے ہوگئی ۔جمعہ کو22کروڑ99لاکھ 30ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں جمعرات کو21کروڑ19لاکھ 46ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا تھا یعنی جمعرات کے مقابلے میں گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم1کروڑ79لاکھ83ہزار شیئرز زائدرہا ۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 595روپے اضافے سے12495روپے اور رفحان میظ کے حصص کی قیمت355روپے کے اضافے سے 7455روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کی قیمت 104.95روپے اضافے سے2655.05روپے ہوگئی جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 100روپے کمی سے2900روپے ہوگئی ۔جمعہ کودوست اسٹیل کی سرگرمیاں1کروڑ90لاکھ 85ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جب کہ ٹی آر جی پاک ایک کروڑ51لاکھ ،بائیکو پٹرولیم ایک کروڑ33لاکھ عائشہ اسٹیل مل۱یک کروڑ21لاکھ اور پاک الیکٹران ایک کروڑ11لاکھ شیئرز کی ٹریڈنگ کے ساتھ نمایاں رہے ۔

مزید : کامرس /رائے