پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی معیشت متاثر ہو گی:شیخ خالد حبیب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی معیشت متاثر ہو گی:شیخ خالد حبیب

فیصل آباد (آئی این پی) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما) کے عہدیدار شیخ خالد حبیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ملکی معشیت متاثر ہو گی مہنگائی کا طوفان غریبوں کی زندگی اجیرن کر دے گا حکومت کی غلط انڈسٹریل پالیسیوں کی بھینٹ چڑھتے ہوئے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری شدید بحران میں مبتلا ہے ٹیکسٹائل مشینر ی کوڑیوں کے بھاؤ کباڑ میں بکنے لگی حکومت نے ایسے پاور پلانٹ لگائے ہیں جو مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں جسکا کو ئی فائد ہ نہیں ہے ایسی بجلی استعمال کرنے سے کاسٹ آ ف پروڈکشن کافی بڑھ جاتی ہے جس سے پاکستانی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کو نہ صرف عالمی منڈی میں بلکہ لوکل مارکیٹ میں بھی بیچنا انتہائی مشکل ہو گیا موجودہ حکومت اپنے بیانات کے ذریعہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ لیتی رہی ہے مگر4 ماہ میں پانچ دفعہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نے جہاں پیداواری لاگت بڑھا دی صارفین پر بھی پڑا ہے جنہیں اپنی آمدنی اخراجات میں عدم توازن کا سامنا ہے اشیائے خوردونوش سے لے کر عام استعمال کی ہر چیز مہنگی ہو چکی ۔ جمعہ کو میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ا نہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ کی صنعت کا جہاں تک تعلق ہے تو اس کا اثر پیداواری لاگت میں اضافہ کی صورت میں ہو گا اور وہ ایکسپورٹرز جو یہاں سے ٹیکسٹائل میڈ اپس تیار کرواکے بیرون ممالک ایکسپورٹ کرتے ہیں ان کے سودے پہلے ہی طے شدہ ہو تے ہیں ایسے حالات میں ان کے بھی مسائل کھڑے ہو جائیں گے اور وہ طے شدہ نرخوں میں فراہم نہ کرسکنے کے سبب نقصان کا شکار ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30سالوں سے نیلم جہلم کے نام پر چارجز بجلی کے بلوں میں وصول کئے جارہے ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم ہائیڈرل ڈیم بنانے کے منصوبے شروع کئے گئے مگر کوئی بھی حکومت ابھی تک کسی ایک منصوبے کی بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکی۔

جسکی وجہ سے آج تھرمل پاور کی مہنگے داموں پیداواری بجلی استعمال کرنی پڑ رہی ہے انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ملک کی ہر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مہنگائی بڑھ جائے گی۔

جس سے غریب ،غریب تر ہوتا چلاجائے گا اور پاکستانی عوام غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں گے دوسری طرف انڈسٹریل کاسٹ آف پروڈکشن میں مزید اضافہ ہوجائے گا جوکہ پہلے ہی بہت زیادہ ہے ۔

مزید : کامرس /رائے