جانوروں کی عالمی غیر قانونی تجارت کا حجم 10ارب ڈالر سے بڑھ گیا

جانوروں کی عالمی غیر قانونی تجارت کا حجم 10ارب ڈالر سے بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان سمیت دنیاء بھر میں جنگلی حیات کا آج عالمی دن آج (ہفتہ کو) منایا جارہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے سیمینارز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ہر سال دنیا بھر میں جنگلات میں رہنے والے لاتعداد جانور بڑھتی ہوئی آبادی، ماحولیاتی ودیگر وجوہات کی بناء پر قدرتی مسکن سے دربدر ہونے پر مجبورہوجاتے ہیں۔ جانوروں کا غیرقانونی شکار اورجانوروں کا چمڑا اوردیگر اشیاء کے حصول کیلئے جانوروں کاشکار اب ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیاء بھر میں جانوروں کا غیرقانونی شکار اورجانوروں کا چمڑا اوردیگر اشیاء کی عالمی غیرقانونی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالرسے تجاؤزکرچکاہے۔ ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کی مناسبت سے دنیا بھر میں سیمینار اور تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا اورلوگوں میں جانوروں اوردیگرحیات کو قدرتی مسکن اورمحفوظ ماحول فراہم کرنے کے سلسلے میں شعور اجاگرکیا جائیگا۔

مزید :

کامرس -رائے -