سعودی عرب میں دوران ڈرائیونگ ’’ ائیر فون ‘‘کال پر پابندی عائد،خلاف ورزی پر جرمانہ کی سزا

سعودی عرب میں دوران ڈرائیونگ ’’ ائیر فون ‘‘کال پر پابندی عائد،خلاف ورزی پر ...
سعودی عرب میں دوران ڈرائیونگ ’’ ائیر فون ‘‘کال پر پابندی عائد،خلاف ورزی پر جرمانہ کی سزا

  

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے دوران ڈرائیونگ ائیر فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ، خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل ٹریفک اتھارٹی نے ڈرائیونگ کے دوران ’’بلیوٹوتھ ‘‘کے ساتھ ایئرفون کو استعمال کرنے پر پابندی اور خلاف ورزی پر جرمانہ کی سزا مقرر کی ہے۔ یہ حکم نامہ ایک شہری کی جانب سے ’ٹوئٹر‘ پرپوچھے گئے سوال کے بعد جاری کیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک شہری نے سلام کے بعد ٹریفک اتھارٹی سے پوچھا کہ آیا ڈرائیونگ کے دوران بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کو چھوئے بغیر فون کال کی جاسکتی ہے؟ تواس کے جواب میں حکام نے واضح کیا ڈرائیونگ کے دوران کسی بھی حالت میں موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے۔ چاہے وہ بلیوٹوتھ سسٹم کے ذریعے ہو یا موبائل کو چھونے کی شکل میں ہو۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا