پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ کا یکم مارچ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں رودبدل

پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ کا یکم مارچ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں رودبدل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ نے یکم مارچ سے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں رودبدل کیاہے۔قبل ازیں جنوری میں بھی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیاتھا۔ڈیلروں کے مطابق قیمتوں میں روبدل کے نتیجے میں سوزوکی مہران وی ایکس کی نئی قیمت 7 لاکھ 9ہزارروپے، سوزوکی مہران وی ایکس آر 7لاکھ 62ہزارروپے، سوزوکی راوی 7لاکھ 26ہزارروپے، سوزوکی بولان 7لاکھ 84ہزارروپے، سوزوکی بولان کارگو7لاکھ50ہزارروپے، سوزوکی سویفٹ این اے 15لاکھ 41ہزار روپے ، سوزوکی کلٹس وی ایکس آر12لاکھ 70ہزارروپے اورسوزوکی ویگن آروی ایکس ایل کی نئی قیمت 11لاکھ 64ہزارروپے ہوگئی ہے۔ڈیلروں کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی سے ان صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جنہوں نے پرانی قیمتوں میں پیشگی آرڈرز دئیے ہیں۔

مزید :

کامرس -رائے -