53غیر معیاری فنی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ‘چیئر پرسن ٹیوٹا

53غیر معیاری فنی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ‘چیئر پرسن ٹیوٹا

لاہور ( پ ر)چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیکنیکل تعلیم کے معیار کو انٹر نیشنل سطح پر لائیں گے رواں سال غیر معیاری سہولیات کے حامل 53ٹیکنکل اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی وہ اکیڈمک آڈٹ اینڈ رجسٹریشن ونگ کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے چےئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ ان 53اداروں میں پرائیویٹ، نیم سرکاری اور سرکاری ادارے بھی شامل ہیں ان اداروں میں انفراسٹرکچر غیر معیاری تھا سلیبس کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا تھا اور لیبز کی کنڈیشن بھی اپ ٹو دی مارک نہیں تھی چےئر مین ٹیوٹا نے کہا ہمارا مقصد اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنا نہیں بلکہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے یہ ہی وجہ ہے 98کالجز کو دوران انسپکشن اپنے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مواقع اور رہنمائی بھی فراہم کی گئی اور انہیں معیار کے مطابق لانے میں بھی ٹیوٹا نے اپنا کردار ادا کیا جن اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ان میں لاہور،فیصل آباد،ملتان ،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کے ٹیکنیکل ادارے شامل ہیں عرفان قیصر شیخ نے مزید بتایا کہ ٹیوٹا نے رواں سال 270اداروں کی انسپکشن کی اور ان کے مسائل کے سد باب کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے ۔

مزید : کامرس /رائے