پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی مذمت کرتے ہیں،پروگریسو گروپ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی مذمت کرتے ہیں،پروگریسو گروپ

لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پروگریسو گروپ نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے حکمرانوں سے یہ اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان، نائب صدر ارشد چوہدری، عبدالودود علوی اور محمد اعجاز تنویر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت بالواسطہ ٹیکسوں کے نفاذ سے محصولات اہداف کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی لانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کے حکومت کے اس اقدام سے رومزہ استعمال کی تمام مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور صارفین پر اضافی بوجھ پڑیگا۔انہوں نے کہا کے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث نقل وحمل اور صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی زرعی شعبے میں چلنے والے ٹیوب ویل اور دیگر مشینری کو چلانے کی لاگت بھی بڑھے گی۔پروگریسو گروپ نے حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں اس اضافہ کو واپس لے۔

مزید : کامرس /رائے