سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ جدید سفری سہولیات دے گا

سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ جدید سفری سہولیات دے گا

اسلام آباد(آن لائن) سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی میگا پراجیکٹس اس سال مکمل ہورہے ہیں، سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔جمعہ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سیکرٹریٹ کے حکام بتایا کہ سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا،منصوبہ دو سے تین سالوں میں دوست ملک چین کی مدد سے مکمل کیا جائے گا، رواں سال گوادر میں تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہونے جارہا ہے۔

مزید : کامرس /رائے