ملت ٹریکٹرز لمیٹڈکا پاکستان آٹو پارٹس کی نمائش پر سٹال قائم

ملت ٹریکٹرز لمیٹڈکا پاکستان آٹو پارٹس کی نمائش پر سٹال قائم

لاہور ( پ ر)ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ(ایم ٹی ایل) نے ایکسپو سنٹر لاہور میں پاکستان آٹو پارٹس(پی اے پی ایس- 2018 )کی نمائش پر سٹال قائم کیا۔ایم ٹی ایل کی تقریب کے افتتاحی دن کے موقع پر مہمانوں نے بھرپور شرکت اور دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر مسز شائستہ پرویز ملک(صدرمسلم لیگ ن خواتین ونگ) نے نمائش کا افتتاح کیا اور ایم ٹی ایل کے سٹال کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال سکندر مصطفیٰ خان(چئیرمین ملت گروپ) اورایس ایم عرفان عقیل(سی ای اوایم ٹی ایل) نے کیا۔ سکندر مصطفی خان نے انہیں کمپنی سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ مسز شائستہ نے ایم ٹی ایل کے رول اور اس کی خدمات کو سراہا۔ دیگر معروف شخصیات کی طرح وزیر صنعت ، تجارت اور سرمایہ کاری شیخ علاؤالدین نے بھی سٹال کا دورہ کیا۔

مزید : کامرس /رائے