مریکا میں ایلومینیم کے پریمئیم کے نرخ تین سال کی بلند سطح پر آگئے

مریکا میں ایلومینیم کے پریمئیم کے نرخ تین سال کی بلند سطح پر آگئے

نیویارک (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایلومینیم پر 10 فیصد اور سٹیل پر 25 فیصد تک درآمدی ڈیوٹیز بڑھانے کے اعلان کے بعد امریکا میں ایلومینیم کے پریمئیم کے نرخ تین سال کی بلند سطح پر آگئے۔ایلومینیم کے خریدار الومنئیم کی طلب کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل قریب کے سودے کی انشورنس اور سپلائی کے اخراجات کی مد میں زیادہ سے زیادہ پریمئیم جمع کرواتے ہیں جس میں جمعہ کو سپاٹ مارکیٹ میں17 سینٹ فی پونڈکا اضافہ ہوا اور ایلومینیم پریمیئم کے نرخ375 ڈالر فی ٹن پر آگئے جو کہ اپریل2015 کے بعد الومنیئم کی بلند ترین پریمیئم ہے جبکہ جمعہ کو امریکی کموڈیٹی مارکیٹ میں ایلومینیم کے نرخ 2,132.00 ڈالر فی ٹن پر تھے۔ایلومینیم اور سٹیل کے نرخ بڑھنے سے گاڑیوں کی تیاری کے اخراجات بھی بڑھے گے۔یاد رہے کہ ایک کار کی تیاری میں اوسطاً 150 کلو ایلومینیم استعمال ہوتا ہے۔

مزید : کامرس /رائے