پاکستانی گلوکار طارق بوبی کا کارنامہ ایک سال میں پانچ ایوارڈ

پاکستانی گلوکار طارق بوبی کا کارنامہ ایک سال میں پانچ ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی نژاد کینیڈین گلوکار طارق بوبی نے ایک سال میں پانچ ایوارڈ حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کردیا ہے۔طارق بوبی کے کارنامہ پردوستوں اور پرستاروں کا کہنا ہے کہ اس پر جتنا فخر کیا جائے اتنا ہی کم ہے ۔انہوں نے تمام ایوارڈ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والی پاک افواج کے نام کردیئے ہیں۔دنیا بھر میں اپنے اردو،انگریزی اور پنجابی گیتوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے طارق بوبی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی افواج نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے میں آج جو کچھ ہوں اپنے پیارے وطن عزیز کی وجہ سے ہوں ۔پاکستانی فنکار بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ان کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -