پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا پہلہ مرحلہ ورکشاپ کاانعقاد

پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا پہلہ مرحلہ ورکشاپ کاانعقاد

لاہور(فلم رپورٹر)کراچی فلم سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے پہلے مرحلے میں تین روزہ ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ ورکشاپ کا منعقد کی گئی جس میں پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی ٹیم کراچی کے مختلف سکولوں اور جامعات کے دورو ں پر گئی جہاں سے فلم میکنگ میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کا انتخاب کیا گیا۔ منتخب طلباء وطالبات کا تعلق جامعہ کراچی ‘ حبیب یونیورسٹی‘ انڈس ویلی‘ زیبسٹ اور اقراء یونیورسٹی سے ہے۔اس کے علاوہ کراچی کے نظر انداز کئے جانے والے علاقوں لیاری اور مچھ گوٹھ کا دورہ کرکے ایسے بچوں کا انتخاب کیا گیا جنہیں نہ صرف فلم میکنگ میں دلچسپی تھی بلکہ جو سیکھنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ نامور شخصیات نے مختلف گرومنگ سیشنز میں شرکاء4 کو فلم میکنگ کی مختلف ٹیکنیک سے آگاہ کیا جن میں جاوید جبار ‘ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ‘ ڈائریکٹر ندیم بیگ ‘ سرمد کھوسٹ‘ رضوان اے کیو‘ رشید نورانی اور سلمان سرہندی شامل ہیں۔ سہہ روزہ ورکشاپ میں شرکاء نے لکھنے‘ ہدایت کاری ‘ شوٹنگ اور ایڈٹنگ کی مختلف ٹیکنیک سیکھیں۔

مزید : کلچر