ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے کی زیر صدارت اجلاس
لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب بھرکی آرٹس کونسلوں کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹرزکااجلاس الحمرا آرٹ کونسل میں ہواجس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری کلچرپنجاب اورایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے نے کی۔اجلاس میں آرٹس کونسلوں کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹرزکے علاوہ بینک آف پنجاب اور سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرفنکاروں میںآرٹسٹ خدمت کارڈکی تقسیم اوران کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پربتایاگیاکہ 11سوفنکاروں کے خدمت کارڈزتیارہوچکے ہیں اوروزیراعلیٰ کی طرف سے منظورہونے والے 8 کروڑروپے کے فنڈزاگلے ماہ محکمہ خزانہ سے کلچرڈیپارٹمنٹ کومنتقل جائیں گے جس کے بعد کارڈزکے اجراء کاسلسلہ شروع ہوگا۔اجلاس میںیہ بھی بتایاگیاکہ آرٹسٹ خدمت جاری ہونے کے بعدہرماہ وظیفے کی رقم جونہی فنکاروں کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفرہوگی ان کے ٹیلی فون نمبرایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع پہنچ جائے گی اوروہ اے ٹی ایم کے ذریعے کارڈ کے ذریعے اپناوظیفہ وصول کرسکیں گے۔بتایاگیاہے کہ لاہورکے علاوہ پنجاب بھرکے دوسرے شہروں میں رہنے والے فنکاروں روالپنڈی ،گوجرانوالہ ،ملتان،فیصل آباد،بہاولپور،ساہیوال اوردوسری آرٹس کونسلوں ریزیڈنٹ ڈائریکٹرزکارڈتقسیم کریں گے۔
Back