رجنی کانت کی ’’کالا‘‘ کا ٹیزر جاری

رجنی کانت کی ’’کالا‘‘ کا ٹیزر جاری

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار رجنی کانتھ کی فلم ’’کالا‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رجنی کانتھ کی فلم ’’کالا‘‘ کا ایک منٹ 17سیکنڈ پر مشتمل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، ٹیزر میں رجنی کانتھ نے کالا کرتا پہن رکھا ہے اور اس میں ایکشن مناظر دکھائے گئے ہیں۔

فلم 27اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ رجنی کانتھ فلم ’’کالا‘‘ کے بعد اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’2.0‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر