دلیر مہندی کا نیا گانا’’گڑیا رانی‘‘ 8 مارچ کو ریلیزکیا جائیگا
ممبئی(اے پی پی) بھارت کے مشہور و معروف گلوکار دلیر مہندی اور ان کی اہلیہ تارن کور مہندی کا ڈی ریکارڈرز میوزک کمپنی کے بینر تلے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بنایا گیا گانا’’گڑیا رانی‘‘ 8مارچ کو ریلیزکیا جائے گا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلیر مہندی اور ان کی اہلیہ تارن کور مہندی کا بچیوں کے تحفظ پر بنایا گیاگانا’’گڑیا رانی‘‘ 8 مارچ کو ریلیزکیا جائے گا۔ گانے کے بول ،آواز کا جادو اور کمپوز اودیت شندیلیا نے کہا ہے ۔ گانے میں لی گئی چھ لڑکیوں کا انتخاب فیس بک کے ذریعے کیا گیاہے۔