اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

لاہور(فلم رپورٹر) نامورپاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرکے تہلکہ مچادیا ہے۔عائشہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سمیت دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سب کو درخواست کی کہ انہیں ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔عائشہ خان نے پوسٹ میں لکھا کہ ’انہوں نے سوچ سمجھ کے بعد اپنی خوشی سے میڈیا انڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بہترین طریقے سے خیرباد کرنے کا فیصلہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کے لئے انہتائی پر امید ہیں کہ وہ اطمینان بخش ہوگا۔عائشہ خان کا تعلق لاہور سے ہے۔ان کے والد اعلی بنک آفیسر تھے۔ماڈلنگ کے بعد انہوں نے اداکاری میں بھی بہت جلد شہرت حاصل کی۔

ان کے اہم ڈراموں میں وصل،کچھ پیار کا پاگل پن،مسیحا،پارس،کافر،مجھے خدا پہ یقین ہے،خدا میرا بھی ہے،من وسلوی،مانے نہ یہ دل اور من مائل شامل ہیں۔ان کا آخری ڈرامہ" وہ ایک پل" تھا جبکہ انہوں نے ہمایوں سعید کی فلم" جوانی پھر نہیں آنی" میں بھی کام تھا۔

مزید : کلچر