ابھیشیک بچن نے ’’من مرضیاں‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انوراگ کشیپ کی فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھیشیک بچن نے دو سال کے وقفے کے بعد اپنی نئی فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی عکس بندی شروع کر دی، اس سے پہلے ابھیشیک بچن ساجد نادیادوالا کی فلم ’’ہاؤس فل3‘‘ میں نظر آئے تھے ۔فلم کے پہلے شیڈول کی عکس بندی کشمیر میں کی جا رہی ہے ، فلم میں تاپسی پنو اور وکی کوشل اہم کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال کے آخر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔