پریتی زنٹا کی شادی کو 2 سال مکمل

پریتی زنٹا کی شادی کو 2 سال مکمل

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی امریکی مالیاتی تجزیہ کار جنگڈاینف کے ساتھ شادی کو 2 سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریتی زنٹا نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ مجھے ایک شخص میں ایک اچھا شوہر ، دوست اور شراکت دار جیسی خوبیوں کے مرقع کی صورت میں جنگڈاینف ملا ہے۔

،پریتی نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم ہی ہو جس کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔ دونوں کی شادی 29 فروری 2016ء میں

امریکا میں انتہائی سادگی سے ہوئی تھی۔

مزید : کلچر