مجھے اپنے بال بہت پسند ہیں :ودیا بالن

مجھے اپنے بال بہت پسند ہیں :ودیا بالن

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ مجھے اپنے بال بہت پسند ہیں اور میں ان کا بہت خیال رکھتی ہوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ودیا بالن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اپنے بال بہت پسند ہیں اور میں ان کا بہت خیال کرتی ہوں خاص طور پر ہولی کھیلتے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہولی کھیلنے سے پہلے کبھی بھی بالوں میں ناریل کے تیل کا مساج کئے بغیر گھر سے نہیں نکلی ، اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ قدرتی چیز ہے جو خطر ناک قسم کے رنگوں سے بچاتی ہے۔

مزید : کلچر