انٹرنیشنل فیشن شو میں شرکت کیلئے یورب جا رہی ہوں‘ریچل خان

انٹرنیشنل فیشن شو میں شرکت کیلئے یورب جا رہی ہوں‘ریچل خان

لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ میں انٹرنیشنل فیشن شو میں شرکت کیلئے یورب جا رہی ہوں اور واپسی پر ایک فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہوں‘ کچھ ناکام اداکارائیں ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا کر ریٹنگ بڑھا رہی ہیں ان کو آج کل کوئی کام نہیں مل رہا ہے اس لئے ایسے ہربے استعمال کررہی ہیں۔یچل خان نے کہا کہ میرے پاس ایسے فضول لوگوں کیلئے ٹائم نہیں ہے اس وقت انڈسٹری میں چند ایک ایک ناکام اداکارائیں ہیں جن کو کوئی منہ نہیں لگا رہا ہے اور نہ ان کو کوئی کام مل رہا ہے اب انہوں نے خو دکو شوبز میں زندہ رکھنے کیلئے ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا بہانہ ڈھونڈ لیا ہے۔

مزید : کلچر