گلوکار تیمور خان ایف ایس ڈی پلے بیک سنگر بن گئے

گلوکار تیمور خان ایف ایس ڈی پلے بیک سنگر بن گئے

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار تیمور خان ایف ایس ڈی پلے بیک سنگر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلمساز ایم جاوید نے کامیڈی فلم ’’سالی ، وائف اور لائف‘‘کے گانوں کیلئے تیمور خان کا انتخاب کیا ہے جن کی آواز میں ٹائٹل سانگ ریکارڈ کرنے کے لئے ان دنوں ریہرسل کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ایم جاوید نے بتایا کہ سکرپٹ کی طرح میوزک بھی ہماری فلموں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر نئے فلم میکر اس کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں،حالانکہ ہمارے پاس بہترین گائیک ، نغمہ نگار اور موسیقار ہیں جن کی صلاحیتوں کا اعتراف ہمسایہ ملک بھارت بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیمور خان باصلاحیت گلوکار ہے جو پلے بیک سنگنگ کے حوالے سے ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم ’’سالی ، وائف اور لائف‘‘ کے گیت تیمور خان کی آواز میں دیگر گلوکاراؤں کیساتھ ریکارڈ کئے جائینگے۔

جس کے نغمہ نگار یوسف راہی اور میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی ہیں۔

مزید : کلچر