سلمان خان بھارتی پہلوان گاما کی زندگی پر ٹی وی سیریز’’دی گریٹ گاما‘‘ بنائیں گے

سلمان خان بھارتی پہلوان گاما کی زندگی پر ٹی وی سیریز’’دی گریٹ گاما‘‘ ...

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنی پروڈکشن کمپنی سلمان خان فلمز کے بینر تلے آنجہانی بھارتی پہلوان گاما کی زندگی پر ٹی وی سیریز’’دی گریٹ گاما‘‘ بنائیں گے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان ٹی وی سیریز ’’دی گریٹ گاما‘‘سلمان خان فلمز کے بینر تلے بنائیں گے جس میں سہیل خان گاما پہلوان اور محمد ناظم ان کے بھائی امام بخش کا کردار ادا کریں گے۔

ابھی حال ہی میں ریلیز ہوئی سلمان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔دبنگ خان کی ریس 3بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

مزید : کلچر