کبھی کسی سے مقابلہ نہیں رہا، حمیرا چنا

کبھی کسی سے مقابلہ نہیں رہا، حمیرا چنا

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ میراکبھی کسی سے مقابلہ نہیں رہامیں نے ہمیشہ اپنا احتساب کیا ہے۔ حمیرا چنا نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی گئی ہوں وہاں پاکستانی موسیقی کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستانی گلوکاروں نے موسیقی کے شعبے میں کئی دہائیوں پہلے جو نام پیدا کیا تھا وہ آج بھی برقرار ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ مختلف اداروں کو جوائنٹ ونچرکرتے ہوئے ایسی تقریبات کاانعقاد کرناچاہئے جہاں لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آئیں۔

مزید : کلچر