پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں،فلک

پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں،فلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فلک نے کہا ہے کہ ٹی وی کے بہت سے منفرد کرداروں میں کام کررہی ہوں لیکن اگلی منزل سلورسکرین ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ میں نے اپنا فنی سفر بطور ماڈل شروع کیا ۔ یہ وہ ابتدائی دور تھا جب میں فنون لطیفہ کی ایک صنف میں کام کرتے ہوئے سیکھ رہی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں کام کرنے کا بہت تجربہ رہا لیکن میرا اصل شوق تو اداکاری ہی تھا جس کیلیے درست وقت کا انتظار کر رہی تھی۔فلک نے کہا کہ میں کام کے انتخاب میں بہت سوچ وچارکے بعد فیصلہ لیتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میرے ڈراموں کی تعداد دوسروں کے مقابلے میں کم ہے لیکن جوبھی کردارمیں نے اب تک کیے ہیں ان کواچھا رسپانس ملا جہاں تک بات فلموں میں اداکاری کی ہے تومیری اگلی منزل سلور سکرین ہی ہے مگراس کیلئے مجھے کسی بہت ہی اچھے کردار کی تلاش ہے۔
میں فلموں میں کام توکرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے صرف وہی کام کرنا ہے، جومعمول سے ہٹ کرہو اوراس کے ذریعے مجھے ایک الگ شناخت ملے۔ایک سوال کے جواب میں فلک نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں لیکن تاحال ان کومزید بہتربنانے کی ضرورت ہے۔ یہ سلسلہ فوری تو نہیں مگروقت کے ساتھ ساتھ بہترہوسکتا ہے مگراس کیلیے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ ایک ہی طرز کی فارمولا فلموں کے بجائے کچھ ایسے تجربات کا کرنا بے حدضروری ہے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیروز کے ساتھ ہمارے معاشرے کی ایسی بہت سی کہانیاں ہیں، جن کو آج تک نہیں چھیڑا گیا، ان پرکام کیا جائے تویقیناًپاکستانیسنیمادنیا بھرمیں اپنی منفردپہچان بناسکتا ہے۔

مزید :

کلچر -