اداکار و ماڈل نور خان کی فلائٹ مس کراچی نہ جاسکیں

اداکار و ماڈل نور خان کی فلائٹ مس کراچی نہ جاسکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویڑن کی معروف اداکار و ماڈل نور خان فلائٹ مس ہونے کی وجہ سے کراچی نہ جاسکیں۔نور خان ایک روز قبل فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے برانڈ لانچنگ میں شرکت کے لئے لاہور آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے آج صبح کراچی واپس جانا تھا لیکن بروقت آنکھ نہ کھلنے کی وجہ سے وہ ایئر پورٹ نہ پہنچ سکیں۔اس بارے میں نور خان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے طے شدہ پروگرام کے مطابق کراچی پہنچنا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا کیونکہ ٹائم پر سوکر اٹھ نہیں سکی،اب میں فلائٹ کی تلاش میں ہوں جو نہیں مل رہی۔نورخان نے مزید بتایا کہ ان دنوں اے پلس سے آن ایئر سیریل’’خدمت گزار‘‘کو بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ جلد ہی میرے تین اور ڈرامے بھی آن ایئر ہونے والے ہیں ،میری خواہش ہوتی ہے کہ ایک وقت میں میرا ایک ہی ڈرامہ آن ایئر ہولیکن ایسانہیں ہوتا کیونکہ چینلز کی ڈیمانڈ بہت بڑھ گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نور خان نے بتایا کہ ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی باقاعدگی سے کررہی ہوں۔ مجھے ماریہ بی کی نئی کلیکشن کا برانڈ ایمبیسڈر مقررکیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -