’’آج یہ ایک کام کرنے کی وجہ سے کامیابی ملی ہے ‘‘اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے جیت کی اصل وجہ بتا دی

’’آج یہ ایک کام کرنے کی وجہ سے کامیابی ملی ہے ‘‘اسلام آباد یونائیٹڈ کے ...
’’آج یہ ایک کام کرنے کی وجہ سے کامیابی ملی ہے ‘‘اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے جیت کی اصل وجہ بتا دی

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یو نائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہماری جیت کا کریڈٹ فیلڈنگ کو جاتا ہے، پہلے ہم ٹورنامنٹ میں اچھا نہیں کھیل رہے تھے اب واپس آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ جیت کی ضرورت تھی جو ہمیں مل گئی ہے جبکہ پلئیرز سمجھ چکے ہیں کہ فیلڈ نگ بہترکرنی ہے جس پر سبھی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری فیلڈنگ بہترین تھی سمیت پٹیل، محمد سمیع نے اچھا پرفارم کیا اور میچ جتوایا ،ہم پہلے اچھا نہیں کھیل رہے تھے لیکن اب واپس آگئے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر ز کو سپر اوور میں شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی ہے۔

مزید : PSL /PSL News Update