کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، ادویات کے 24کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، ادویات کے 24کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

ٍٍ لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا181واں اجلاس جوہرٹاؤن میں ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں سیکرٹری عابدسعید بیگ،پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر ،پروفیسرڈاکٹرنوید اقبال انصاری ،پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد , پروفیسر ڈاکٹرذجاجہ ظہیر ، پروفیسر ڈاکٹر منیرہ قیوم اور پروفیسر ڈاکٹر شہناز اختر شامل تھیں۔ میٹنگ میں ادویات کے کل 98کیسز پر کارروائی کی گئی ۔کل کارروائی شدہ کیسز میں سے 24 ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ،07کیسز میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی۔جبکہ 6کوخارج کر دیا گیا اور 57کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی ۔اس حوالے سے سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کہا کہ اس طرح کے اجلاس ہوتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1