جگر او ر گردوں کے امراض کی روک تھام کیلئے آگاہی واک

جگر او ر گردوں کے امراض کی روک تھام کیلئے آگاہی واک

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر "ورلڈ کڈنی ڈے "کے حوالے سے ایک خصوصی آگہی واک کل لبرٹی چوک لاہور سے نکالی جائے گی۔اس واک کا مقصد کڈنی اور لیور کی بیماریوں کے متعلق عوام میں آگہی پھیلانا اور ہیپاٹا ئیٹس جسے امراض سے بچاؤ کے طریقوں پر روشنی ڈالنا ہے۔ملک کے مشہور گلوکار جواد احمد اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے جبکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد کی شمولیت متوقع ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس واک میں حصہ لے کر اس نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کریں۔اس واک کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروانے کیلئے www.pkli.org.pkوزٹ کریں یا PKLI&RC کے آفیشل Facebookپیج کو وزٹ کریں۔

واک

مزید : میٹروپولیٹن 1