تحریک لبیک یار سول اللہؐ کی اپیل پر ملک بھر میں یوم شام منایا گیا

تحریک لبیک یار سول اللہؐ کی اپیل پر ملک بھر میں یوم شام منایا گیا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی دعوت پر آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں مقدس سر زمین ملکِ شام میں بشار الاسد اور روس کی طرف سے کیے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف’’یومِ شام‘‘منایا گیا۔ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں ملک شام کے فضائل کے بارے میں احادیث رسول ﷺ بیاں کی گئیں اور اس مقدس زمین پر موت اور بارود کا کھیل کھیلنے والوں کی بھر پور مذمت کی گئی اس میں جہاں شام کے حکمران بشار الاسد اور اس کے اتحادیوں روس اور ایران کی مذمت کی گئی، وہاں شام میں موجود امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں لڑنے والے ان غیر ملکی عسکری تنظیموں کی بھی مذمت کی گئی جو سہولین آبادیوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہیں۔ نقصان اہلِ شام اور امتِ مسلمہ کا ہو رہا ہے۔ اجتماعات جمعۃ المبارک میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلم ممالک کی افواج پر مشتمل امن فوج تشکیل دی جائے جو کہ ملک شام کا کنٹرول سنبھال لے۔

اشرف جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 1