محمد مصطفی رانا پاکستان فریڈم موومنٹ لاہور کے صدر مقرر

محمد مصطفی رانا پاکستان فریڈم موومنٹ لاہور کے صدر مقرر

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے چےئرمین ہارون خواجہ نے پی ایف ایم کے سینئر ممبر محمد مصطفے رانا کو پی ایف ایم لاہور ڈویژن کا صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جس کا با قاعدہ نو ٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے ۔ چےئرمین ہا رون خواجہ نے محمد مصطفے رانا کو ا ن کی نئی اور اہم ذمہ داریوں پر مبارک باد دیتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ محمد مصطفے رانا اپنے سیاسی او ر سماجی تجربے کو بروئے کا رلاتے ہو ئے پی ایف ایم کے وژن ، مشن اور پر وگر ام کو عوام الناس تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ تنظیم سازی اور ممبر سازی کوبھی مزید بڑھا ئیں گے ۔ پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے ہیڈآف ممبر شپ جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے محمد مصطفے رانا کو ان کی اہم تقرری پر مبا رک با د دیتے ہو ئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1