پاک سرزمین پارٹی کا قیام استحکام پاکستان کا روڈ میپ ہے،الطاف شاہد

پاک سرزمین پارٹی کا قیام استحکام پاکستان کا روڈ میپ ہے،الطاف شاہد

لاہور(جنرل رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کاقیام استحکام پاکستان کاروڈمیپ ہے۔سیاسی پنڈت اورتجزیہ کارمستقبل میں پی ایس پی کی مزید کامیابیوں کامژداسنارہے ہیں۔پی ایس پی کے تنظیمی ڈھانچے کی بنیادیں نہایت مضبوط ہیں ،آنیوالے دنوں میں سیّدمصطفی کمال اورانیس احمدقائم خانی کراچی سمیت قومی سیاست کی بازی پلٹ دیں گے۔دوبرس پہلے مصطفی کمال اورانیس احمدقائم خانی پاکستان اورپاکستانیوں کے نجات دہندہ بن کرآئے اور اندرون وبیرون ملک پی ایس پی کی تاریخی کامیابی کاڈنکابجادیا ۔انہوں نے زر،ڈر،زوراورمنافرت کی سیاست کاسومنات پاش پاش کردیا ۔وہ پی ایس پی برطانیہ ویورپ کے زیراہتمام یوم تشکر کے سلسلہ میں ایک پروقار اورپرجوش تقریب سے خطاب کررہے تھے ، تقریب میں شریک رہنماؤں اورکارکنوں نے مصطفی کمال اورانیس احمدقائم خانی کی قیادت پراظہاراعتماد کرتے ہوئے پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کیلئے تجدیدعہدکیا ،تقریب میں پی ایس پی اوراس کے بانیان کی مزید کامیابیوں وکامرانیوں کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1