دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،آزاد تبسم

دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،آزاد تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ انتشار، افراتفری اور دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرناگروپ آج اپنی منفی سیاست کی بنا پر سیاسی میدان میں تنہا کھڑا ہے۔عوام کی فلاح کے منصوبوں کی تیزرفتار اورشفاف تکمیل پر شکست خوردہ عناصر کو تکلیف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور خوشحالی آئے گی۔ مسترد شدہ سیاسی عناصر نے گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران افراتفری، منفی اور الزامات کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیااور یہ عناصر خائف ہیں کہ اگر توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔