حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں،اعجاز احمد چودھری

حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں،اعجاز احمد چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے پی پی 153ڈوگر چوک میں پارٹی کے رہنما مہر نعیم اللہ تاج کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر عوام کو دھوکہ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن براہ راست ہونے چاہیے تھے تا کہ کسی میں دھاندلی کی جرات پیدا نہ ہوتی ، پیسہ لگا کر سینٹ کا ممبر منتخب ہونے والوں کی کیا عزت ہو گی ، کمیشن اور ہارس ٹریڈنگ کے ماسٹر مائیڈ شریف برادران ہے ، تقریب میں پارٹی کے رہنما شبیر سیال ، محمد آصف مقبول ، عاشق خان ، سیلمان خان ، فیصل منہاس ، رانا مقبول احمد سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنا ن نے شرکت کی ۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف ن لیگ کے پراپیگنڈہ سیل سے گھبرانے والی نہیں عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے شریف برادران اپنے گریبانوں میں جھانکھیں ، ملک کی سب سے بڑی عدالت میں نواز شریف نے جعلی کاغذات دئیے ، انہوں نے کہا کہ شریف برادران ایسی گھٹیا حرکتوں سے اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتے ، انہیں عوام کے لوٹے گئے اربوں روپے کا حساب دینا پڑے گا ، دن بدن پی ٹی آئی کی مقبولیت سے شریف برادران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1