علیحدگی کی تحریکیں اٹھیں تو بھارت ٹکرے ٹکرے ہو جائے گا،آفتاب لودھی

علیحدگی کی تحریکیں اٹھیں تو بھارت ٹکرے ٹکرے ہو جائے گا،آفتاب لودھی

لاہور ( جنرل رپوٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ دبی ہوئی علیحدگی کی تحریکیں جاگ اٹھیں تو بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیگا۔ ایک مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آفتاب لودھی نے ڈاکٹر جنید احمد کی معرکتہ الآرا کتاب India-An Apartheid State پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی سیکولر جمہوریت بھارت بد ترین نسلی عصبیت کا گڑھ ہے جہاں مسلمانوں کے علاوہ عیسائی ، سکھ اور اچھوت ہندو بھی بھارتی عصبیت کا شکار ہیں۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندوں نے صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ ہر اقلیت کو ذات پات،نسل اور مذہب کی بنا پربیہمانہ سلوک کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کی 23 قراردادوں کے باوجود 70 سال سے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں عوام بدترین بھارتی ریاستی دہشتگردی،اغوا اور ٹارچر کا شکار ہیں جبکہ خواتین کی بے حرمتی ہو رہی ہیاور آئے دن کشمیری عوام بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گنز سے زخمی اور اندھے ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر جنید احمد نے کہا کہ بھارت آج بھی لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی مار دیا جاتا ہے اور بھارت ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے میں بھی ملوث ہے جبکہ سری لنکا ،ناگالینڈ،میزورام اور کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔شمشاد احمد نے بھی بھارتی دوغلے پن کا ذکر کیا کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا بھارت انتہائی عیار و مکار ہے اور ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1