امیر الدین میڈیکل کالج کی ڈرامیٹک سوسائٹی کے سالانہ شارٹ مووی مقابلے
لاہور(جنرل رپورٹر)امیرالدین میڈیکل کالج (لاہور جنرل ہسپتال)کی ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیرانتظام سماجی اور اخلاقی موضوعات پر سالانہ شارٹ مووی مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں قصور زینب جنسی کیس، نشے سے آگاہی اور علاج ممکن اور معاشرے کا پولیس سے رویہ اور ان کے مسائل کے عنوانات پر میڈیکل سٹوڈنٹس نے پرفارم کیا اور خوب داد سمیٹی،اس تقریب کی صدارت چیرمین ڈرامیٹک سوسائٹی اور پروفیسر آف نیورو سرجری پروفیسر خالد محمود نے کی جبکہ جواد احمد مہمان خصوصی تھے ۔ پروفیسر فاروق افضل ، پروفیسر فرحت ناز و ڈاکٹر ز بھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ پرفارمنس میں نمایاں رہنے والوں میں احمد فراز تاررڑ،عمر فاروق،عمارہ افتخار ،آمنہ طارق ،محسن نذیر اور رانا اسامہ وغیرہ شامل تھے جبکہ500 سے زائد طلباوطالبات نے ان شارٹ مووی مقابلوں میں شرکت کی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز ایل جی ایچ کے آڈیٹوریم میں ہونے والے اس ایونٹ کو سینکڑوں حاضرین نے دیکھا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر خالدمحمود نے کہا کہ نوجوانوں میں شعور کی بیداری اور ان کی سماجی اور اخلاقی ذمہ داریوں سے آگاہی اہمیت کی حامل ہے اور امیرالدین میڈیکل کالج کی ڈرامیٹک سوسائٹی کی اس سلسلے میں سرگرمیاں لائق تحسین ہیں,پروفیسر خالد محمودنے نمایاں پرفارم کرنے والوں کو شاباش دی۔
امیر الدین