پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ عوام دشمن پالیسی ہے،ذکر اللہ مجاہد

پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ عوام دشمن پالیسی ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان ملک وقوم کا سرمایہ ہیں صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو نکھاریں گے ۔پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ عوام دشمن پالیسی ہے جماعت اسلامی اس کو مسترد کرتی ہے۔ان خیالات کا ظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں جیوئے پاکستان کرکٹ میلے کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک ، سیکرٹر ی جے آئی یو تھ لاہور صہیب شریف ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف و دیگر موجود تھے ۔اجلاس میں تمام علاقہ جات اور پی پی صدور نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں کی زینت بنائیں گے تاکہ میدان آباد ہوں اور ہسپتال ویران ہوں۔ حکومت نے پیڑولیم منصوعات میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔حکومتی کارندے عوام کی محبت کا دم بھرتے نہیں تھکتے لیکن عملی طور پر حکومتی پالیسیوں نے مہنگائی کے ذریعے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔جماعت اسلامی اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور اس حالیہ اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فی الفور واپس لیا جائے ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک نے کہا کہ جیوے پاکستان کرکٹ میلے کی بدولت باصلاحیت نوجوان قومی کھیلوں کا حصہ بن کر دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1