شریف برادران کی جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں ہیں،زمرد یاسمین

شریف برادران کی جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں ہیں،زمرد یاسمین

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین نے کہاکہ شریف برادران نے دور آمریت میں مثالی جدوجہد کی ،ان کی یہ جدو جہدآج بھی یادہے ، جمہوریت کے لئے شریف خاندان نے بہت قربانیاں دی ہیں ،عوا م کے ساتھ مل کر جمہوری نظام مضبوط کیا ہے ، عوام کو شریف خاندان پر گہرا اعتماد ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ترقی ہوئی ہے جب بھی ن لیگ کی حکومت قائم ہوئی تو ترقی کا دور شرو ع ہوگیا ، گزشتہ دس سالوم میں پنجاب میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی ، عوام کو علم ہے کہ کون ان کے مسائل حل کررہا ہے اور کون دھرنا سیاست کرتا رہا ہے۔

، لودھراں میں ضمنی انتخاب میں کامیابی سے مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط ہو ئی ہے اور اس پر عوام کا اعتماد مزید بڑھا ہے ، اس ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی شکست کے بعد اس جماعت کو اپنی خامیوں پر غور کرنا چاہیے۔

زمرد

مزید : میٹروپولیٹن 1